• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ون وے خلاف ورزی کی دفعات اور سزا کیا ہے؟

کراچی میں پولیس کی جانب سے شروع کی جانے والی ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے۔

اب تک ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہزاروں کی تعداد میں چالان کیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں افراد خلاف ورزی پر گرفتار ہو کر حوالات میں رات گزار آئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کی صورتِ حال میں ٹریفک قوانین کی عمل داری کو مضبوط بنانے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔

اس مہم میں سڑک پر غلط سمت جانے والے یا ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 279 اور 341 کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ون وے خلاف ورزی، گرفتار افراد کی عدالت میں طویل قطار

تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 279 کا مطلب عوامی مقامات پر گاڑی یا موٹر سائیکل تیز رفتاری یا غفلت سے چلانا، یہاں تک کہ اس سے انسانی جان کو خطرہ لاحق ہو جائے، جس کی خلاف ورزی کے مرتکب ملزم کو بغیر وارنٹ کے پولیس گرفتار کر سکتی ہے، جبکہ اس کی سزا تقریباً 2 سال قید 1 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی دیکھئے : ون وے کی خلاف ورزی، ایس ایس پی ملیر کی طلبی


  تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 341 کا مطلب غلط طرح سے لوگوں کو روکنا ہے، اس جرم کے مرتکب ملزم کو پولیس بغیر وارنٹ گرفتار کر سکتی ہے، جبکہ اس کی سزا 1 ماہ سزا سے یا 500 روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔

دونوں دفعات کے مرتکب ملزمان کو مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیشی افسر اگر مطمئن ہو تو اپنی ذمے داری اور شخصی ضمانت پر رہا کر سکتا ہے، تاہم مہم کے اعلان کے بعد تفتیشی حکام کسی بھی صورت مطمئن نہیں ہو رہے اور گرفتار ہونے والے شخص کو ایک رات حوالات میں ضرور گزارنی پڑ رہی ہے۔

تازہ ترین