• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،’ون وے‘ کی خلاف ورزی پرآٹھ دن میں 3 کروڑکا جرمانہ

کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کے آٹھ روز میں اب تک 27 ہزار 80 شہریوں کے چالان کئے ہیں اور8 دن میں 3 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے گزشتہ ہفتے ایک حکم کے ذریعے شہر میں ’ون وے‘ کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا حکم دیا تھا۔منگل کو اس مہم کا آٹھواں روز تھا۔

آٹھویں روز کریک ڈاؤن کے دوران 68 شہریوں کو گرفتار کیا اور 2884 ڈرائیورز کے چالان کئے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق منگل کو اس مہم میں 5 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

کراچی کےتمام اضلاع میں ’ون وے‘ کی خلاف ورزی پر پولیس کاروائیوں میں 718 شہری گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق یہ مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید سختی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین