• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


 کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی کے الزام میں شہریوں کے خلاف دفعہ 279 کے تحت مقدمات کے اندراج پر ملیر کی سول عدالت نے ایس ایس پی ملیر کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں 27جنوری کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر غلام مصطفیٰ نے اس سلسلے میں ایس ایس پی ملیر آپریشن کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں سول جج نے لکھا ہے کہ انہوں نے ابزرو کیا ہے کہ ضلع ملیر کے مختلف تھانوں میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 279 اور 341بے تحاشا درج کی جارہی ہیں۔

پولیس کا یہ عمل ایس ایس پی اور ان کے ماتحت عملے کی غفلت اور نااہلی ہے۔

کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس اور تھانہ پولیس سینکڑوں شہریوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر چکی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 279 عائد کی جاتی ہے جوکہ تیز رفتاری غفلت اور لاپرواہی کے زمرے کی دفعہ ہے۔

تازہ ترین