• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجر خان :کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی


گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ملک ارشد، ملک اظہر، ملک حسن اور ثاقب بٹ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین