کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کاروباری ہفتے کااختتام بھی مندی پر ہوا۔ 100انڈیکس میں 273پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاری مالیت 16ارب 87کروڑ 75لاکھ وپے مزید گھٹ گئی ، فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 60.98فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.49فی صدکم رہا۔اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 272.57 پوائنٹس کی کمی سے 41630.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح 30 انڈیکس 198.69پوائنٹس کی کمی سے 19157.78 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 55.99پوائنٹس کی کمی سے 29067.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 346کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 123کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 211 میں کمی اور 12 میں استحکام رہا ۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں کم ہونے کے باعث کم ہونے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب 87کروڑ 75لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر 78کھرب 51ارب 16کروڑ روپے ہوگیا۔جمعہ کو 19کروڑ 38لاکھ 66ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعرات کی نسبت 3کروڑ 16لاکھ 28ہزار شیئرزکم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 188روپے کے اضافے سے بڑھ کر 7788روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص 101روپے کے اضافے سے 2100 روپے ہوگئی۔