حیدرآباد میں دودھ کی فی لیٹر ریٹیل قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد دودھ کی نئی قیمت 108 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حیدرآباد میں 96 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے والے دودھ کی قیمت اب فی لیٹر 108 روپے ہو گئی ہے، جس کی وجہ باڑہ مالکان کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافہ ہے۔
ریٹیلرز دودھ فروشاں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرحمان ناگوری کے مطابق پہلے دودھ 90 روپے فی لیٹر میں مل رہا تھا جو اب 100 روپے میں مل رہا ہے، مہنگائی کے سبب دودھ کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔
دوسری جانب آل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 30 جنوری کو پریس کانفرنس کے ذریعہ دودھ کی قیمتوں میں یکم فروری سے اضافہ کا اعلان کیا گیا تھا۔