• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کارپوریٹ کے ریکارڈ منافع کا تیسرا سال

میڈیسن ڈاربیشائر

تحقیق کے مطابق جس میں 2020 میں نمایاں بادمخالف کی پیش گوئی کی گئی ،سرمایہ کاروں نے گزشتہ برس ایک اور سال ریکارڈ منافع کا لطف اٹھایا جیسا کہ اسٹرلنگ میں کمی سے نمو کو تحریک ملی۔

برطانوی کمپنیوں نے 2019 میں 5.110 ارب پاؤنڈ منافع کی ادائیگی کی،جو گزشتہ سال کے مقابلے میںتقریباََ 11 فیصد زیادہ ہےیہ تیسرا ریکارڈ سال ہے جس میں کمپنیوں نے حصص یافتگان کو ادائیگیوں میں اضافہ کیا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں خصوصی منافع میں مجموعی طور پر 12 ارب پاؤنڈ منافع زیادہ تھا جو پچھلے سال سے 300 فیصد سے زائد ہے، اورجو بلحاظ دیگر منافع بخش ساکت نمو کی تلافی کرتا ہے۔خصوصی منافع سے نکالے جانے والا بنیادی منافع محض 8.2 فیصد اضافے سے 5.98 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گیا ، جو پانچ سال میں سب سے کم اضافہ ہے۔

لنک ایسٹ سروسز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال تقریباََ تین چوتھائی بنیادی شرح منافع میں کمزور پاؤنڈکی کشش بڑی ادائیگیوں کی ذمہ دار تھی۔ متعدد برطانوی کمپنیاں بیرون ملک اپنی آمدنی کی پیداوار کرتی ہیں اور امریکی ڈالرز یا یورو میں منافع ظاہر کرتی ہیں۔جب انہیں اسٹرلنگ میں تبدیل کیا جاتا ہے تو ایک کمزور پاؤنڈ اور سازگار شرح زرمبادلہ منافع کی قدر میں نمایاں اضافہ کرسکتی ہے۔

ایک سال قبل کے مقابلے میں 2019 میں اسٹرلنگ کی قدر میں کمی نے سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 4.2 ارب پاؤنڈتک منافع میں اضافہ کردیا، چوتھی سہ ماہی کرنسی میں نسبتا منافع کی تلافی کے لئے کافی ہے۔

یوکے ڈیوائنڈنڈ مانیٹر کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شرح تبادلہ کو چھوڑ کر بنیادی شرح نمو صرف 8.0 فیصد تھی،جبکہ 2019 کے دوسرے نصف میں دراصل منافع میں کمی آئی۔

لنک ایسٹ سروسز نےیہ پیش گوئی کی تھی کہ اگر پاؤنڈ مستحکم رہتا ہےتو اس سے ممکنہ ادائیگیوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے،جن کی سرمایہ کار2020 میں توقع کرسکتےہیں۔

لنک ایسٹ سروسزکے چیف آپریٹنگ آفیسر مشیل کیمپے نے کہا کہ برطانیہ کو مضبوط پاؤنڈ کی نمایاں باد مخالف کا سامنا ہے اور خصوصی ادائیگیوں کے معمول کی سطح میں کمی کا امکان ہے۔

برطانوی اسٹاک ایکسچینج اب ممکنہ منافع پر انحصار کررہا ہے، 30 سال کی 5.3 فیصد اوسط کے مقابلے میں،2020 میں 1.4 فیصد،حصص کی قیمت کے سلسلے میں آمدنی کا تاثرہے۔

2019 میں ، کان کنی، بینکاری اور آئی ٹی نے تین چوتھائی خصوصی منافع حاصل کیا، نتیجے جس کےنتیجے میں لنک ایسٹ سروسز کا کہنا ہے کہ اس کا اعادہ ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ایک تہائی اضافے سے بینک کو6.15 ارب پاؤنڈ منافع ہوا، 2007 کے بعد سے سرمایہ کاروں کو سب سے بڑی ادائیگی کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اس شعبے کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے ابھی کتنا وقت درکار ہے۔

ٹیلی کامز کی جانب سے کمزور ترین کارکردگی سامنے آئی،جس میں ایک چوتھائی کمی واقع ہوئی جب ووڈا فون کی جانب سے بہت بڑی کٹوتی سمیت بیشتر کمپنیوں نے اپنا منافع کم کیا یا روک لیا۔

کان کنی کا شعبہ گزشتہ تین سال میں منافع بخش نمو کا ایک بڑا محرک رہا ہے،جیسا کہ اس شعبہ کی 2015 اور 2016 کی افراتفری سے بحالی جاری ہے۔تاہم،گزشتہ تین سال میں سے ہر سال کیلئے یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ کان کنی کیلئے اس شرح سے ادائیگی جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا اور مجموعی منافع متاثر ہوگا۔منافع میں ریکارڈ توڑ 4.94 ارب پاؤنڈ ادائیگی کے ساتھ 2017 کی مستحکم کارکردگی کے بعدلنک ایسٹ سروسز نے پیش گوئی کی کہ سرمایہ کاروں کو اس خمار میں مبتلا رہنا ہوگا، لنک ایسٹ سروسز کے سابق چیف ایگزیکٹو جسٹن کوپر نے اس وقت کہا کہ افق پر کوئی بھی کان کنی کی بحالی کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

تاہم اگلے سال ادائیگیوں میں 8.99 ارب پاؤنڈ کے ساتھ سرمایہ کاروں کیلئے برطانیہ کے منافع نےایک بار پھر ریکارڈ میں ٹاپ کیا، جب کان کنی سب سے زیادہ منافع بخش نمو کی ذمہ دار تھی۔

لنک ایسٹ سروسز نے کہا کہ 2019 میں منافع 10 سال قبل کی سطح سے دوگنا سے زائد تھا۔2019 کے آغاز میں سرمایہ کاروں نے جو ہر 20 پاؤنڈ ڈالے تھے،انہیں اپنے حصص کے مقابلے میں اوسطاََ 02.1 پاؤنڈ ادا کیے گئے تھے۔

تازہ ترین