پاکستان میں پہلی مرتبہ ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 9 فروری کو لاہورمیں شروع ہونے والے ورلڈکپ میں 10 کبڈی ٹیموں کے کھلاڑی پنجہ آزمائی کریں گے۔
کبڈی میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی۔
کبڈی کے عالمی میلے میں شرکت کے لیے بین الاقوامی کھلاڑی پہلی بار پاکستان آرہے ہیں۔ اس سے قبل کبڈی میلے کی میزبانی بھارت کرتا رہا ہے۔ کبڈی ورلڈکپ میں بھارت سمیت 9 غیر ملکی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ کبڈی مقابلے پنجاب کے تین شہروں میں ہوں گے۔
کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ٹیمیں 7 فروری سے لاہور پہنچنا شروع ہوجائیں گی جبکہ ورلڈکپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 9 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم میں ہوگی۔
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا ہے کہ کبڈی میلہ پاکستانی ثقافت اور سیاحت کا سفیر ثابت ہوگا۔
کبڈی کے شائقین کا کہنا ہے کہ کرکٹ، ہاکی اور فٹ بال کی طرح کبڈی بھی پاکستان کا مقبول کھیل ہے۔