• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران حمل تمباکو نوشی ہونے والے بچے کیلئے جان لیوا

لندن ( جنگ نیوز) دوران حمل تمباکو نوشی کرنے والی خواتین کے بچوں میں اچانک موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ انکشاف امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں ہوا ۔ نیشنل انسٹی ٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے تعاون سے ہونے والی تحقیق کے مطابق ایسی مائیں جو حمل کی پہلی سہ ماہی کے دوران تمباکو نوشی کی عادی ہوتی ہیں ان کے بچوں کی اچانک موت کا خطرہ 4 گنا زیادہ ہوتا ہے۔اگر خواتین تمباکو نوشی اور الکوحل دونوں استعمال کرتی ہوں تو یہ خطرہ 12 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ سڈن انفنٹ ڈیتھ سینڈروم (ایس آئی ڈی ایس) میں ایک سال سے کم عمر بچوں کی موت اچانک بغیر کسی وجہ کے واقع ہوتی ہے۔ ایس آئی ڈی ایس کی وجہ تو نامعلوم ہے تاہم متعدد شواہد سے یہ پتہ چلا ہے کہ تمباکو نوشی اور الکوحل کے استعمال سے اس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ اس نئی تحقیق میں پہلی بار یہ جائزہ لیا گیا کہ دوران حمل مختلف مہینوں میں تمباکو نوشی اور الکوحل استعمال کے نازائیدہ بچے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ تحقیق کے دوران جنوبی افریقہ اور امریکہ میں 8 سال تک 12 ہزار حاملہ خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش کا جائزہ لیا گیا ۔ ریسرچرز نے دریافت کیا کہ الکوحل اور تمباکو نوشی دونوں عادات اس خطرے کو بہت زیادہ بڑھا دیتی ہیں ۔
تازہ ترین