• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی کوہ پیمائوں نے 40 سے زائد بلند وبالا چوٹیاں و جھیلیں دریافت کیں

سوات(نمائندہ جنگ)کوہ پیمائی کا قومی میٹ اپ، ملک بھر کے کوہ پیماؤں نے سال 2019میں 40سے زائد بلند وبالاچوٹیوں، جھیلوں اور پہاڑی راستوں کو دریارفت کرلیا،گللگت بلتستان، سوات اور چترال کے علاوہ بلوچستان کی پہاڑی چوٹیوں اور جھیلوں کے پوشیدہ حسن کو دنیا کے سامنے رکھ دیا، 17سالہ شہروز کاشف نے8ہزار میٹر بلندی پر واقع براڈ پیک چوٹی سرکرکے عالمی ریکارڈقائم کیا،سال 2019میں لاہورکے سترہ سالہ شہروز کاشف نے پہلی بار8ہزار میٹرسے زائد کی بلندی پر واقع براڈ پیک کی چوٹی سرکرکے عالمی ریکارڈقائم کردیا اس سلسلے میں مینگورہ میں ایک تقریب ہوئی جس میں ملک بھر سے پچاس سے زائد کوہ پیماؤں نے شرکت کی،سال 2019میں 8ہزار میٹر سے زائد کی بلند چوٹی براڈ پیک کو سر کرکے سترہ سال کی عمر میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے لاہور کے شہروز کاشف نے اپنے سفر کی ویڈیو دکھائی جس پر حاضرین نے خوب داد دی،خاتون کوہ پیما فرح محمود نے بھی خاتون ہونے کے باوجود بلندوبالا چوٹیوں، جھیلوں اور پہاڑی راستوں کو دریافت کرنے کا تجربہ سب کے ساتھ شیئرکیا،ملک کے دیگر کوہ پیماؤں شاہد اقبال، محمد اشفاق، حمزہ انیس، مبین اظہر، آصف بھٹی اور شوکت علی خان نے بھی کوہ پیمائی کے سفر کی داستان سنائی اور پاکستا ن کے شمالی علاقہ جات کے حسن کو دنیا کے سامنے اجاگر کردیا،اس موقع پر کوہ پیماؤں کی کاؤشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں تعریفی اسناد اور انعامات سے نواز ا گیا۔
بلوچستان میں سیاحت و سرمایہ کار ی کے فروغ کیلئے کل کراچی میں سیمینارہوگا
تازہ ترین