• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں تیزی سے اضافہ نااہلی کی داستان ہے، شہباز شریف

مہنگائی میں تیزی سے اضافہ نااہلی کی داستان ہے، شہباز شریف


مسلم لیگ (ن ) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےکہا ہے کہ 14 اعشاریہ 6 فیصد کے افراط زر نے خوفزدہ کردیا۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے مہنگائی میں مزید اضافے کی مذمت کی اور کہا کہ مہنگائی میں تیزی سے اضافہ نااہلی کی داستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سونامی پاکستان کی معیشت کو کھاگیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں چند مافیا مالی فائدے اٹھا رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ مہنگائی میں اضافہ معاشی پالیسیوں کی ناکامی کی دلیل ہے، شہروں سے زیادہ دیہی علاقوں کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران زرعی ملک کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، غریب اور ان کے خواب دفن ہوکر رہ گئے ہیں۔

ن لیگی صدر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی میں اضافے سے مزید 18فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، یہ پریشان کن بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کی یہ انتہا قہر الہٰی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، غریب خودکشی کر رہے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔

تازہ ترین