• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی عمر تابش کی کارکردگی پر اثرڈال رہی ہے،کوچ اعظم خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور قومی سلیکٹر اعظم خان نے جنگ میں شائع ہونے والی خبر کی تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر تابش خان کے بھائی کی شکایت پر پی سی بی نے مجھ سے جواب طلب کیا تھا۔خط کا جوب دے دیا ہے۔تابش خان اور ان کے بھائی میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ میں نے تابش خان کو دھکمیاں اورگالیاں نہیں دیں۔ الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ان کے بھائی سلیکشن پر وضاحت چاہتے تھے میں انہیں بتانے کا پابند نہیں ہوں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انکشاف کیا تھا کہسابق ٹیسٹ بیٹسمین نے اعظم خان کے خلاف تابش کے تحریری الزامات کی انٹرنل تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس بارے میں میڈیاکو تحقیقات سےآگاہ کیا جائے گا۔ اتوار کو جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ اگر میں تابش خان کے خلاف ہوتا تو وہ قائد اعظم ٹرافی میں دس میچ نہیں کھیلتے۔حالیہ قائد اعظم ٹرافی میں ان کی بولنگ توقعات کے مطابق نہیں تھی۔ عمر کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ میرے علاوہ دیگر پانچ کوچز نےانہیں بولنگ کرتے ہوئے دیکھا۔ تابش کے بھائی شاہ رخ خان مسلسل میڈیا میں میری کردارکشی کررہے ہیں ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے مجھے اپنے بھائی کا قاتل قرار دیا۔ میں کئی سالوں سے کوچنگ سےوابستہ ہوں۔ مجھے متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جہاں تک تابش کا پاکستان ٹیم میں شمولیت کا تعلق ہے اس بارے میں مصباح الحق اور دیگر سلیکٹرز ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔ وہ دیگر کرکٹرز کی طرح میری ٹیم کا رکن ہے اور اگر وہ فارم میں ہے اور فٹ ہے تو مجھے انہیں کھلانے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
تازہ ترین