کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی، وزیر اعلی نےپارٹی قیادت کے مشورے پر بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے ہیں،سعید غنی وزیر تعلیم ہونگے جبکہ ناصر شاہ کو اطلاعات کااضافی قلمدان دیا گیا ہے ، سہیل انور سیال سےاینٹی کرپشن کاچارج واپس لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سعید غنی سے اطلاعات کا قلمدان واپس لیکر ان کو وزیر تعلیم بنا دیا گیا،تاہم لیبر کا محکمہ بھی ان کے پاس رہے گا،جبکہ بلدیات ،ٹاون پلاننگ ،مذہبی امور اور جنگلات کے ساتھ ناصر شاہ کو محکمہ اطلاعات کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے،سہیل انور سیال سے اینٹی کرپشن کا چارج واپس لیکر جام اکرام اللہ دھاریجو کو محکمہ اینٹی کرپشن کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے،ان کے پاس انڈسٹری اور کامرس کا بھی قلمدان ہے ،سہیل انور سیال کے پاس وزیر آبپاشی زکوۃ ،عشر اور اوقاف کا چارج موجود رہے گا ۔