• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ملالہ اور شہزاد رائے کی شطرنج کھیلتے تصویر وائرل

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور پاکستان کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی شطرنج کا کھیل کھیلنےکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں شہزاد رائے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ہیں اور دونوں شطرنج کھیل رہے ہیں۔

View this post on Instagram

#malala is a quick learner... maybe I am a good teacher #chess

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy) on


شہزاد رائے نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ’ملالہ جلدی سیکھنے والی ہیں یا شاید میں ایک اچھا اُستاد ہوں۔‘

گلوکار کی اِس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ کرکے بتایا کہ واقعی میں شہزاد رائے بہترین استاد ہیں۔

یہ بھی دیکھئے:ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم ’گل مکئی‘ کا ٹریلر


ایک صارف نے لکھا کہ ’ملالہ جلدی سِیکھنےوالی ہیں اور آپ ایک زبردست استاد ہیں، ماشااللّہ۔‘

فائزہ امجد نامی صارف نے شہزاد رائے سے پوچھا کہ ’شطرنج میں کون جیتا؟‘

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی دُنیا کی کم عُمر ترین نوبل انعام یافتہ ہیں اور اُن کا نام برصغیر کے 100 ذہین ترین افراد میں بھی شامل ہے جبکہ شہزاد رائے کا شمار پاکستان کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور اِس کے علاوہ شہزاد رائے سماجی کارکن بھی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین