• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں صفائی ستھرائی کے لیے نئی گاڑیاں آگئیں

پشاور میں صفائی ستھرائی کے لیے نئی گاڑیاں آگئیں


خیبر پختونخوا حکومت نے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ادارہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کو نئی گاڑیاں، مشینریاں اور سیکڑوں کوڑے دان حوالے کر دیے۔

پشاور میں اس حوالے سے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر خیبر پختونخوا حکومت نے شہر میں صفائی ستھرائی کے لیے قائم ادارہ ڈبلیو ایس ایس پی کو 200 عدد کمپیکٹر بِنز، 11 عدد کنٹینرز، 4 عدد اسکپ کنٹینرز اور 500 چھوٹے کوڑا دان دے دیے۔

اس کے ساتھ ساتھ 20 منی ڈمپرز اور 27 بائیک رائیڈرز حوالے کی گئیں تاکہ ڈبلیو ایس ایس پی کے استعداد کار کو بہتر بنایا جا سکے۔

تازہ ترین