• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی ضمانت میں 4ہفتوں تک توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما وزیر محکمہ آبپاشی سہیل انور سیل کے درخواست ضمانت میں 4 ہفتوں تک توسیع کردی ۔ عدالت نے سہیل انور سیال کو نیب حکام سے تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں پی پی رہنما سہیل انور سیل اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سہیل انور اور جمیل سومرو عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت نیب پراسیکوٹر نے موقف اختیار کیا کے ملزمان کے خلاف انکوائری جاری ہے منصور عباسی نامی شخص کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے تھے اس کی تصدیق کرنی ہے مگر سہیل انور سیال ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہا جس پر سہیل انور سیال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کے ہم سے جو دستاویزات نیب نے مانگے ہیں ہم فراہم کریں گے دستاویزات فراہم کرنے کیلئے ہمیں 2 ہفتوں کی مہلت دی جائے جس پر عدالت نے عدالت نے سہیل انور سیال کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
تازہ ترین