• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کیخلاف مہم کا آغاز ،آگاہی واک

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ملتان میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف آگاہی مہم کا آغازکر دیا گیا ہے ،چیف ٹریفک آفیسر ہما نصیب کی قیادت میں آگاہی مہم کا آغازایس پی چوک پر آگاہی واک سے کیا گیا ، واک میں ممبر قومی اسمبلی عامر ڈوگر، سماجی و سیاسی رہنمائوں نے شرکت کی، واک کے اختتام پر موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی تلقین کی گئی اور پھول تقسیم کئے گئے، چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پولیس ملازم یا کوئی سرکاری ملازم قانون کی خلاف ورزی کرے گاتو اس کیخلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔
تازہ ترین