• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم کشمیر پر بھارتی فوجیوں نے3 کشمیری نوجوان شہید کردیے

 سرینگر(جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کے روز سرینگر میں 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے لاوے پورہ شالہ ٹینگ میں محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں مجاہدین کے حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا تھا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا محاصرہ جاری تھا۔ دریں اثنا ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کولگام کے علاقے بوگام میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔  

تازہ ترین