• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ،سڑک کھدائی کے دوران اسلحہ برآمد

ٹھٹھہ کے علاقے ساکرو سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد، ایس ایس پی ٹھٹھہ


ٹھٹھہ میں سڑک کنارے کھدائی کے دوران پولیس نے چھپایا گیا اسلحہ، دستی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے، اسلحہ کس گروپ کے ملزمان کا ہے پولیس سراغ لگانے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کے مطابق ساکرو میں خفیہ اطلاع پر سڑک کنارے کھدائی کی گئی تو اس میں سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ نکل آیا، اسلحے میں 2 دستی بم، ڈیٹونیٹر، ڈیٹونیٹر وائر، 7ایس ایم جیز،2پستول ، میگزین اور ڈرمز برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کی جانب پتہ چلایا جارہا ہے کہ اسلحہ چھپانے والے ملزمان کون ہیں اور کس مقصد کے لئے انہوں نے ملزمان نے یہ اسلحہ چھپایا اس بارے میں کھوج لگایا جارہا ہے۔

تازہ ترین