• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار


کراچی کے علاقے قائد آباد میں شادی کی ایک تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ 2 روز قبل کا ہے تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی آج علی الصبح کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق چار روز قبل قائد آباد کے علاقے گرین سٹی میں شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص دونوں ہاتھوں سے پستول اٹھائے انتہائی مہارت سے شدید ہوائی فائرنگ کر رہا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ فائرنگ کرنے والا نوجوان قائد آباد میں ایک ہوٹل کا مالک ہے جس کے بعض سیاسی رہنماؤں سے انتہائی قریبی مراسم بتائے جاتے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر سید علی رضا کے مطابق ہوائی فائرنگ میں ملوث ایک نوجوان کو آج صبح ساڑھے تین بجے گرفتار کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین