• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر: او آئی سی اجلاس بلانے پر پھر ہچکچاہٹ کا شکار

مسئلہ کشمیر: او آئی سی اجلاس بلانے پر پھر ہچکچاہٹ کا شکار


اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) مسئلہ کشمیر پر وزارتِ خارجہ کونسل کا اجلاس بلانے پر ایک بار پھر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر کو پارلیمانی فورم یا اسپیکرز کانفرنس میں اٹھانے کی تجویز دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر نظرانداز ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدامات کے خلاف او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تجویز دی تھی۔

جدہ میں 9 فروری کو سینئر حکام کے اجلاس میں وزارت خارجہ کونسل اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیاجانا ہے۔

تازہ ترین