• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں، کپتان لاہور قلندرز

پی ایس ایل کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں، کپتان لاہور قلندرز


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو میں بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا فائدہ ہوگا، لاہور کے شائقین کرکٹ سپورٹ کرنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم آئیں۔

لاہور قلندرز کی پی ایس ایل فائیو کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں، ان دِنوں لاہور میں دستیاب لاہور قلندرز کے کھلاڑی پریکٹس میچز کھیل رہے ہیں۔ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر پر لاہور قلندرز نے دوسرا پریکٹس میچ کھیلا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل سے پہلے اسکریبل چیمپئن شپ بہترین ہے، سرفراز

ٹیم کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ پلان کے مطابق پریکٹس میچز کا سلسلہ جاری ہے، کھلاڑیوں کو اکٹھا ہونے کا موقع مل رہا ہے۔

کوچز کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو حریف ٹیموں کی اسٹرینتھ کے مطابق ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ جاری

کھلاڑی لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کی وجہ سے پُرجوش ہیں۔

لاہور قلندرز کی مینجمنٹ پُر امید ہے کہ پی ایس ایل سے قبل تمام کھلاڑی میچ پریکٹس میں ہوں گے۔

پاکستان سُپر لیگ سیزن فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک کھیلاجائے گا، ٹورنامنٹ کے تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 2020 کا مکمل شیڈول

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

لاہور قلندرز اپنے 8 میچز لاہور جبکہ ایک، ایک کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔

تازہ ترین