• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل سے پہلے اسکریبل چیمپئن شپ بہترین ہے، سرفراز

گلیڈی ایٹرز انٹر اسکول اسکریبل چیمپئن شپ 8 فروری سے کراچی میں ہوگی


گلیڈی ایٹرز انٹر اسکول اسکریبل چیمپئن شپ آٹھ فروری سے کراچی میں کھیلی جائے گی، فاتح کھلاڑی گلیڈی ایٹرز کےساتھ ڈنر کریں گے، اُنہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل کے) کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ بھی دیے جائیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل سے پہلے اسکریبل چیمپئن شپ کا انعقاد بہترین ہے۔

پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی پریس کانفرنس کے موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ 8 اور 9 فروری کو کراچی میں کھیلی جائے گی، جس میں ملک بھر سے 2 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے ،کوئٹہ سے آنے والے مختلف اسکولوں کےبچوں کو رہائش کے ساتھ تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 2020 کا مکمل شیڈول

انہوں نے بتایا کہ فاتح کھلاڑیوں کو انعام کے طور پر پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب اور میچ کے ٹکٹس دیئے جائیں گے ، اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کےساتھ ڈنر کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: جنگ گروپ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میڈیا پارٹنر

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے پاکستان اسکریبل میں بھی ور لڈچیمپئن ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پی ایس ایل سے پہلے اسکریبل چیمپئن شپ کا انعقاد بہترین ہے۔

تازہ ترین