• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری


پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 

20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والےٹورنامنٹ کے تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کے سپرد کی گئی ہے۔

34 میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈولڈ میچوں کی تفصیل

لاہور قلندرز اپنے 8 میچز لاہور جبکہ ایک، ایک کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 4 میچز کراچی، 3 لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی۔

پشاور زلمی آئندہ ایڈیشن میں اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 کراچی جبکہ ایک، ایک میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔

 پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈولڈ میچوں کی تفصیل

اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 لاہور اور 2 کراچی میں کھیلے گی۔

ملتان سلطانز اپنے 5 میچز لاہور، 3 ملتان جبکہ ایک، ایک میچ راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔

کراچی کنگز اپنے 5 میچز کراچی، 2 ،2 لاہور اور راولپنڈی جبکہ ایک ملتان میں کھیلے گی۔

 پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم  میں شیڈولڈ میچوں کی تفصیل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی لیگ ہےاور اس کے تمام میچز ہوم گراؤنڈز پر ہی کھیلے جانے چاہئیں۔

احسان مانی نے کہا کہ گذشتہ ایڈیشن کے اختتام پر انہوں نے پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور آج وہ وعدہ وفا ہورہا ہے۔

 پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈولڈ میچوں کی تفصیل

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں 36 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

تازہ ترین