اسلام آباد (این این آئی)بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد معاملہ پر بلاول بھٹو زر داری کے وکلاء نے دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید ایک ماہ کا وقت مانگ لیا بعد ازاں کیس کی سماعت 2مارچ تک ملتوی کر دی گئی،گزشتہ روز الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔بلاول بھٹو کی جانب سے بیرسٹر شیراز الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں،دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔بلاول بھٹو کے وکلاء نے دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید ایک ماہ کا وقت مانگ لیا۔