• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں دُلہن کی ساڑھی پسند نہ آنے پر  دولہے والوں نے شادی منسوخ کرتے ہوئے دولہا کو فرار کردیا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹک کے قصبے حسن سے تعلق رکھنےوالا راگھو کمار اور سنگیتا نامی لڑکی گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے اِسی سلسلے میں دونوں نے اپنے گھر والوں کو راضی کیا جس کے بعد دونوں کی شادی ہو رہی تھی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق شادی سے ایک روز قبل ہونے والی تقریب میں دُلہن نے جو ساڑھی پہنی تھی وہ دولہے کے گھر والوں کو غیر معیاری لگی اور اُن کو پسند نہیں آئی جس پر اُنہوں نے دُلہن کے والدین سے رسم کے دوران ساڑھی تبدیل کروانے کا مطالبہ کیا۔

دُلہن کے والدین نے دولہے والوں کی ساڑھی تبدیل کروانے کی بات ماننے سے انکار کردیا جس پر اُنہوں نے اپنے بیٹے کی شادی منسوخ کردی اور اپنے بیٹے کو شادی والے دن گاؤں سے فرار کروادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس راگھو کمار کو تلاش کررہی ہے اور اُس کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اُس کے والدین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

تازہ ترین