• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج جب انسان مشینی دور میں زندگی گزار رہا ہے، جہاں اس کے رہن سہن سے لے کر بول چال تک سب کچھ بدل چکا ہے۔ ہر کام میں وقت کی بچت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہر چیز تیار شدہ دست یاب ہے، یہاں تک کہ پکوان بھی ریڈی میڈ مل جاتے ہیں۔ 

مگر جو بات اور ذائقہ گھر کے کھانوں کی ہے وہ بازار کے تیار شدہ کھانوں میں بھلا کہاں ملتا؟ وادیٔ مہران اپنی قدیم تہذیب اور ثقافت کے باعث جانی جاتی ہے، اس کے پکوان بھی ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں۔’’دسترخوان ‘‘پر آپ سندھی پکوان کی تراکیب ملاحظہ کریں اورانہیں پکا کر خود بھی کھائیں ، دوسروں کو بھی کھلائیں۔

مچھلی کے تکے

گائے کے گوشت کے تکے تو آپ اکثر و بیشتر کھاتے ہوں گے بلکہ عیدقربان کے موقع پر جب ہر گھر میں قربانی کے گوشت کی بہتات ہوتی ہے، اکثر گھروں میں لوگ سیخوں یا توے پر نہ صرف خود تکے بھون کر کھاتے ہیں بلکہ اپنے عزیز و اقرباء کی دعوت کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ آج زیر نظر سطور میں ہم مچھلی کےتکے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جنہیں نوش کرکے آپ ایک منفرد ذائقے سے روشناس ہوں گے۔

اجزاء

ایک کلو مچھلی کی کانٹے نکال کر بوٹیاں بنالیں، ، دوچائے کے چمچے کے برابر پسی ہوئی لال مرچ ، اجوائن آدھا چائے کا چمچہ، دو چمچہ سفید زیرہ، چاٹ مسالہ دو چائے کے چمچ، پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچہ، پسی ہوئی ادرک ایک کھانے کاچمچہ پسی ہوئی ہری مرچ ، ، دہی دو کھانے کے چمچ، کریم دو کھانے کے چمچ، زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، ایک پاؤپکوان تیل تلنے کے لیے۔ سجانے کے لیے سلاد پتے، ٹماٹر، ہرا دھنیا۔

پکانے کی ترکیب: توے پر زیرہ اور اجوائن بھون کر سل پر پیسیں، اسے ایک پیالے میں نکال لیں۔ اس میں مچھلی کے ٹکڑوںسمیت باقی اجزا ملا کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔ فرائینگ پین میں تیل گرم کریں۔ اس میں مچھلی کے ٹکڑے سنہری تل لیں۔ ڈجب خود اچھی طرح تل جائیں توایک ڈش میں سلاد کےپتے اور ٹماٹر سے سجائیں، اس پر مچھلی رکھیں اور ہرا دھنیا چھڑک کرخود بھی کھائیں ،گھر والوں اور مہمانوں کو بھی پیش کریں۔

سندھی بھت پلاؤ

اجزا :

ایک کلو چاول،پیاز ایک کلو،مٹر ایک کلو،گوشت ایک کلو،گاجر آدھا کلو،ٹماٹر ایک کلو،دار چینی ایک ٹکڑا،لونگ چھ عدد،لال مرچ، نمک حسب ذائقہ،گھی ڈیڑھ پاؤ،سیاہ زیرہ ایک چائے کا چمچہ،ہری مرچ دس عدد،بڑی الائچی دو عدد

بنانے کی ترکیب:سب سے پہلے چاول کو صاف کرکے پانی میں بھیگنے کے لیے رکھ دیں۔ پیاز، گاجر کو کاٹ لیں اور ٹماٹر کے چار چار ٹکڑےکر لیں،پھر گرم گھی میں پیاز کو تل کر براؤن کرلیں، گوشت میں نمک، مرچ ڈال کر ہلکا سا بھونیں،اس کے بعد اس میں تمام مسالے شامل کرکےپانی ڈال کراسےگلنے کے لیے رکھ دیں۔

جب پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تواس میں گاجر، ٹماٹر، مٹر اور ہری مرچ ڈال دیں اور کفگیر ہلاتے رہیں، اس کے بعد بھیگے ہوئے چاول ڈال دیں اور انہیںچند منٹ تک بھونتے رہیں،کوشش کر یں کہ چاول ٹوٹنے نہیں پائیں، پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ جس میں چاول گل جائیں،جب پانی خشک ہو جائے تو دس، پندرہ منٹ تک دم پر رکھیں، جب دم آجائے تو چولہےسے اتار کر سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم گرم نوش فرمائیں۔

تازہ ترین