آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بگ بیش لیگ سڈنی سکسرز نے جیت لی

بگ بیش لیگ سڈنی سکسرز نے جیت لی


بگ بیش لیگ کے فائنل میں سڈنی سکسرز نے میلبرن اسٹارز کو 19 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بارش کے باعث فیصلہ کن میچ 12، 12 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں میلبرن اسٹارز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ابتداء میں درست ثابت ہوا اور 15 کے مجموعی اسکور پر سڈنی سکسرز کے جیمس ونس صرف دو رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے جوش فلپ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 34 رنز جوڑے، اسٹیو اسمتھ 21 رنز کی اننگز کھیل کر فلپ کا ساتھ چھوڑگئے۔

ہینرکس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 7 رنز بناکر ایڈم زیمپا کا شکار ہوئے، ڈینئل ہیوز صفر پر آؤٹ ہوئے، جوش فلپ نے دھواں دار اننگز کھیلی اور 29 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس طرح سڈنی سکسرز کی ٹیم نے مقررہ 12 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔

میلبرن اسٹارز کے حارث رؤف فائنل میں متاثر کن پرفارمنس نہ دکھا سکے اور سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انہوں نے تین اوورز میں 36 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

ایڈم زیمپا اور گلین میکسویل نے دو، دو ڈینئل وورال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں میلبرن اسٹارز کا اننگز تباہ کن انداز میں ہوا، 10 کے مجموعی اسکور پر مارکس اسٹوئنس تیزی سے اسکور کرنے کی کوشش میں 10رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے اوپنر نک میڈنسن صفر پر آؤٹ ہوئے، اس وقت ٹیم کا اسکور 14 رنز تھا، کپتان گلین میکسویل بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 5 رنز بناسکے۔پیٹر ہینڈز کومب 6 اوربین ڈنک 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نک لارکن نے سب سے زیادہ 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور کولٹر نائل 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں میلبرن اسٹارز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بناسکی اور سڈنی سکسرز نے 19 رنز سے بگ بیش لیگ اپنے نام کرلی۔

سڈنی سکسرز کے جوش فلپ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید