• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈ کپ میلہ آج شروع، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

کبڈی ورلڈ کپ میلہ آج شروع، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کبڈی ورلڈ کپ اتوار سے پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں لاہور میں شروع ہورہا ہے۔کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت کی کبڈی ٹیم ہفتے کو لاہورپہنچ گئی۔ پنجاب اسپورٹس بورڈ کے حکام نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا، اسپورٹس بورڈ کی جانب کھلاڑیوں کو پھول پیش کئے گئے۔ بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی ہے۔ٹورنامنٹ میں 12 اور 13 فروری کو فیصل اباد اور 14 فروری کوگجرات میں ہوں گے۔ سیمی فائنلز 15 اور فائنل 16 فروری کو لاہورمیں ہوگا۔ فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جاے گا۔بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان گرلال سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر بہت عزت ملی ہے، پاکستان اوربھارت میں چاروں موسم ہیں اس لئے ہم کنڈیشن سے جلد ہم آہنگ ہو جائیں گے جبکہ باقی ممالک میں ایسا موسم نہیں ہے۔بھارتی کبڈی کپتان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہت مضبوط ٹیم ہے کانٹے دار مقابلہ اچھا ہوگا۔

تازہ ترین