• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری: قتل کیس کا فیصلہ، 2خواتین سمیت 6ملزمان بری

کوٹری (نامہ نگار)جامشورو کے مشہور ظفر کاندھڑو قتل کیس کا فیصلہ ،ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج نوشاد مغل نے قتل کے الزام میں گرفتار 2 خواتین سمیت 6افراد کو بری کردیا۔ 18جون 2019 کو ظفر کاندھڑو کی سرکٹی لاش جامشورو ریلوے اسٹیشن کے قریب ملی تھی، فریادی کا الزام تھا کہ ظفر کاندھڑو کو ذوالفقار جتوئی، یاسین، مہرا نساء، کنیز رقیہ، آصف اور یامین نے منصوبہ بندی کے بعد قتل کرکے لاش ریلوے اسٹیشن کے قریب پھینک دی۔ ملزمان کے وکیل ایڈووکیٹ اعجاز اعوان اور معاون ایڈووکیٹ اعجاز علی جتوئی نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے مذکورہ 6افراد کو بری کردیا ۔

تازہ ترین