• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملہ،2 اہلکار ہلاک

افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے


افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی و افغان فورسز پر ہفتے کی شب ننگرہار میں فائرنگ کی گئی۔

امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نےفوجی بیس پر فائرنگ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افغان فورسز کی وردی میں ملبوس تھا۔

واقعے سے متعلق افغان افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک افغان کمانڈو کی وردی میں ملبوس دہشت گرد نے امریکی فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیاکے مطابق زخمی فوجیوں کا امریکی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین