• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے نظام زندگی متاثر

برطانیہ میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے نظام زندگی متاثر


برطانیہ بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، خراب موسم کے سبب سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیرلائنز نے درجنوں بین الاقوامی اور مقامی پروازیں منسوخ کردیں، جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، اور بعض ریل کمپنیوں نے مسافروں کو سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

بیشتر علاقوں میں امبر ویدر وارننگ جاری کی گئی ہے، اور بتایا گیا ہے کہ 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس سلسلے میں برطانیہ بھر میں سیلاب کی 150 وارننگز جاری کی گئیں، میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ کینٹ میں ڈاٹفورڈ کراسنگ اتوار کو بند رہے گی۔

اس کے علاوہ اتوار کو ہونیوالے کھیلوں کے متعدد مقابلے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ نارتھ ویسٹ ریجن کیارہ طوفان سے شدید متاثر ہے۔ ایم سکسٹی مڈلٹن جنکشن سیلاب کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ستر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے کئی درخت اکھڑ گئے، سیلفورڈ، بولٹن، راچڈیل، اولڈہم کے کئی علاقوں میں سڑکیں سیلاب کے باعث بند ہیں۔ ندی نالوں میں طوفانی بارش کے اور طغیانی سے ٹریفک کا نظام متاثر ہے۔

تازہ ترین