• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برطانیہ نے ووہان سے اپنا آخری شہری بھی واپس بلالیا

برطانیہ نے ووہان سے اپنا آخری شہری بھی واپس بلالیا


برطانیہ نے چین میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ووہان شہر سے اپنا آخری شہری بھی واپس بلالیا۔ چین کے پڑوسی، روس جیسے اتحادی اور امریکا، کینیڈا تک درجنوں ممالک اپنے شہریوں کو ووہان سے نکال کر لے جاچکے ہیں۔

ووہان سے جب امریکی شہری واپسی کے لیے طیارے میں سوار ہوئے تو حفاظتی ہیز میٹ سوٹ پہنے امریکی سفارت خانے کے اہل کاروں نے معائنہ کیا۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت سمیت دنیا بھر میں چین کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے، تاہم پھر بھی درجنوں ممالک پریشان حال شہریوں کو نکال کر ووہان سے واپس لے جا رہے ہیں۔

بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، نیپال، انڈونیشیا نے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے خصوصی طیارے چین بھیجے۔

چین سے باہر فلپائن میں کورونا سے پہلی ہلاکت ہوئی، اس نے بھی آج تیس سے زائد مزید شہریوں کو نکال لیا۔ ترکی اپنے شہریوں کے ساتھ ساتھ آذری اور جارجین باشندوں کو بھی ووہان سے لے کر آیا۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس، چین میں ہلاکتوں کی تعداد 805 ہو گئی

امریکا ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی بھی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں کورونا کے کیسز سامنے آچکے تاہم خصوصی پروازوں سے انہوں نے اپنے شہریوں کو واپس بلایا، ووہان سے واپس اپنے ممالک پہنچنے والے افراد کے لیے قرنطینہ اور انتہائی نگہداشت کےلیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

آسٹریلیا نے قرنطینہ کے لیے شہریوں کو آبادی سے دور کرسمس آئی لینڈ پر حراستی مراکز کا انتخاب کیا، روس نے سائبیریا کے دور دراز علاقوں میں جنگلات میں نگرانی کا مرکز بنایا۔

تازہ ترین
تازہ ترین