وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چوہدری برادران سے ملاقات میں اہم فیصلے ہوں گے، یہ بات یقینی ہے کہ اتحادی کہیں نہیں جارہے۔
نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ نہ اتحادی کہیں جارہے ہیں نہ ہی اپوزیشن کے ساتھ خلا پیدا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے، لوگ بے پر کی اڑا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ کل اتحادی جماعت ق لیگ سے ہونے والے مذاکرات میں ان کے تحفظات دور کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سمیت تمام اتحادیوں سے بامعنی مذاکرات پہلے ہی ہوچکے ہیں۔
حکومت نے مذاکراتی ٹیم میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی منصوبہ بندی اسد عمر کو بھی شامل کرلیا ہے۔