• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا تیئسواں جلسہ تقسیم اسناد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا تیئسواں جلسہ تقسیم اسناد اتوار کو منعقد ہوا جس کےمہمانِ خصوصی جسٹس (ر) حازق الخیری تھے ۔ اس موقع پر بارہ سو سے زائد فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد کو تفویض کی گئیں اور اور پوزیشن ہولڈرز میںطلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے تقسیم کئے گئے ۔ جلسہ تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی لیفٹینٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر کو شعبہ تعلیم اور سماجی فلاح و بہبود میں نمایاں خدمات پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دی گئی ۔جسٹس (ر) حازق الخیری نے کہا کہ جلسہ تتقسیم اسناد آپ کی انٹھک محنت کا ایک خوشگوار انجام ہے ۔ چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ اپنی محنت سے ایک پَل کی خوشی کو دائمی خوشی میں بدلا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرولی الدین نے کہا کہ گریجویشن آخری منزل نہیں ہے بلکہ یہ تو شروعات ہیں ۔اول پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغہ حاصل کرنے والوں میں نورالمومنین (شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ)، فیضان احمد شیخ (شعبہ الیکٹرانک انجینئرنگ)، مومل ندیم (شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ)،عبدالرافع (سول انجینئرنگ)، سید روائم ظفر (شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ)، اسامہ احمد (شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ)، محمد سجیل (شعبہ کمپیوٹر سائنس)، فرقان علی خان (شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ)،سلوسٹر (شعبہ بائیوانفارمیٹکس) اور کشمالہ یامین (شعبہ آرکیٹیکچر) شامل ہیں ۔ جب کہ دوئم پوزیشن پر چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والوں میں عمار احمد (شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ)، سیدہ شہر بانو (شعبہ الیکٹرانک انجینئرنگ)، حفصہ ندیم (شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ)، عبدالواجد (شعبہ سول انجینئرنگ)، شاہ زیل خان (شعبہ ٹیلی کام انجینئرنگ)، خرم حسین (شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ)، عبدالمعیززاحد (شعبہ کمپیوٹر سائنس)، ایشا حسن (شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ)، طلحہ رحمان (شعبہ بائیو انفارمیٹکس) اور شجیعہ ندیم (شعبہ آرکیٹیکچر) شامل ہیں ۔ سوئم پوزیشن پر کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والوں میں مومن نقوی (شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ)، محمد عمر فاروق (شعبہ الیکٹرانک انجینئرنگ)، رابعہ افضال (شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ)، حاتم اختر حسین (شعبہ سول انجینئرنگ)، ماہا رحمن (شعبہ ٹیلی کام انجینئرنگ)، اسد علی (شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ)، فہد علی (شعبہ کمپیوٹر سائنس)، علی حیدر ملک (شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ) اور پلوی (شعبہ آرکیٹیکچر) شامل ہیں ۔

تازہ ترین