• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صورتحال کا براہ راست اثر کے پی اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ  افغانستان کی صورتحال کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ 

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ درپیش ہے، جسے حل کرنا خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو سفارتی تعلقات اور قانونی پیچیدگیوں کا بخوبی ادراک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز تیار کرکے وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجے گی۔

واضح رہے کہ یرسٹر محمد علی سیف نے اپنی ایک بیان میں کہا تھا کہ کرم میں امن قائم ہوگیا ہے، بنکرز گرائے جارہے ہیں، مورچوں کو ختم کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے کہنا تھا کہ کرم میں قیام امن کے بعد فریقین اسلحہ جمع کروانے کا طریقہ کار خود طے کریں گے، جلد وہ طریقہ کار حکومت کے پاس جمع کروائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید