بھارتی فلم ساز راکیش روشن نے کہا ہے کہ انکے بیٹے ریتیک روشن کی طلاق غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی، سوزین اب بھی خاندان کا حصہ ہیں۔
اداکار ریتیک روشن اور سوزین خان 2014 میں 14 سالہ شادی کے بعد الگ ہو گئے تھے لیکن انہیں اکثر ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔
ایک انٹرویو میں ریتیک کے والد اور نامور فلم ساز راکیش روشن نے بیٹے کی طلاق کے بارے میں بات کی اور کہا کہ تعلق ختم ہونے کے باوجود سوزین اب بھی ان کے خاندان کا حصہ ہیں۔
راکیش روشن نے بتایا کہ وہ سوزین کو اب بھی اپنے خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ جو کچھ ہوا وہ ان دونوں کے درمیان تھا۔ میرے لیے سوزین اب بھی وہی سوزین ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ’ریتیک اور سوزین ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، پھر ایک غلط فہمی ہوئی، یہ ان کا معاملہ ہے کہ وہ اسے کیسے حل کرتے ہیں لیکن جہاں تک ہمارا تعلق ہے وہ ہمارے گھر خاندان کے طور پر آئیں تھیں اور اب بھی ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔‘
خیال رہے کہ ریتیک روشن اور سوزین خان نے کبھی اپنی طلاق کی وجہ عوام کے سامنے نہیں بتائی۔