• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 بچوں سمیت 110 فلسطینی اسرائیلی قید سے رہا، جذباتی مناظر

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کے تیسرے  مرحلے میں 8 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 110 فلسطینی قیدی رہا کردیے گئے۔

غزہ سے رہا یرغمالیوں میں خاتون اسرائیلی فوجی سمیت 3 اسرائیلی اور 5 تھائی شہری شامل ہیں، جبکہ فلسطینی قیدیوں میں 30 بچے بھی شامل ہیں۔

 رہا کیے گئے فلسطینی قیدی مقبوضہ مغربی کنارے پہنچ گئے، ان کے پیاروں نے رہائی پانے والوں کا والہانہ استقبال کیا۔

 فلسطینی قیدی غزہ بھی پہنچنا شروع ہوگئے، رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی اہل خانہ سے  ملاقات کے موقع پر جذباتی  مناظر بھی دیکھنے میں آئے، جن کی ویڈیوز بھی سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید