• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان،لیہ میں چھاپے ،8 ہزار بوری چینی ، گندم اور گھی کا اسٹاک برآمد

رحیم یار خان(نمائندہ جنگ) رحیم یار خان،لیہ،خانپور میں چھاپے ،8 ہزار بوری چینی ، گندم اور گھی کا اسٹاک برآمد ،2افراد کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جنید خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ خان پور باغو بہار روڈ پر کریانہ سٹور مالک نے اپنے گودام میں ہزاروں بوری چینی چھپارکھی ہے جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے اپنے عملہ اور پولیس کی نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر لاکھوں روپے مالیت کی سٹاک کی گئی 8000بوری چینی برآمد کرکے قبضہ میں لے لی بعد ازاں گودام کو سیل کرنے کے بعد کریانہ سٹور مالک کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی علاوہ ازیں پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر بہاولپور سے صادق آباد جانیوالی گندم محکمہ فوڈ اور ٹرک ڈرائیور کی ملی بھگت سے ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی اللہ یار کو بڑے پیمانے پر گندم کی فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ٹرک ڈرائیور اور کلینر لیاقت علی عابد اور خریدار اللہ یار کو گرفتار کرلیا اور فروحت کی جانیوالی سرکاری گندم ٹرک سمیت تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ کروڑ لعل عیسن میں سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے سپیشل برانچ کے آفیسرمظفراقبال محمدشریف کی نشاندھی پر واڑہ روڈ پر محمداظہرمونی کے گھی کے گودام کوچیک کیاگودام میں بیس کلوپیکنگ کے چودہ ہزارکارٹن محمدسرورکے کلمہ چوک کے گودام کوچیک کیا چینی کے تین ہزارتھیلے موجود تھے محمدظفرواڑہ روڈ کے گودام میں چینی کے چارسوتھیلے اورستر تھیلے چاول موجودپائے گئے بالترتیب دکانداروں کو تین ہزارروپے ایک ہزارروپے پانچ ہزارروپے جرمانہ کیاگیا جبکہ مہنگے داموں کھادفروخت کرنے والے دکاندارعمرخلیل کو پانچ ہزارروپے جرمانہ کیاگیا۔
تازہ ترین