• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے کیمرا مینوں کو روکنے کی مخالفت کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کے دوران اسٹیڈیم کے میڈیا بکس میں کیمرا مینوں کو یہ کہہ کر داخلے کی اجازت نہیں دی کہ اس بارے میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے اور پریس کانفرنس کے لیے بورڈ کے’ یو ٹیوب ‘ چینل کا لنک بتا دیا گیا۔

البتہ قذافی اسٹیڈیم کے دوسرے ٹی 20 کے دوران صحافیوں نے بورڈ کی جانب سے کیمرا مینوں کو اجازت نہ دینے پر احتجاج کیا  گیا، کچھ ایسی ہی صورت حال بنگلہ دیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے دوران بھی سامنے آئی جہاں کیمرا مینوں کو میڈیا بکس کی جگہ اسٹینڈ تک محدود کر دیا گیا تھا۔

ٹیسٹ کے دوسرے دن جب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اسٹیڈیم تشریف لائیں تو دوران پریس کانفرنس ان کے سامنے کیمرا مینوں کا سوال رکھا گیا جس پر محترمہ فردوس عاشق اعوان نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اسٹیڈیم آکر معلوم ہوا ہے اگر پہلے پتہ چل جاتا تو وہ اس معاملے کو حل کیے بناء اسٹیڈیم نہیں آتیں۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ حکام نے انہیں بتایا کہ DSNG یہاں نہیں آسکتیں جس پر ان کا مؤقف تھا کہ ہمارے کیمرا مین قوم کے سپوت ہیں، اگر وہ وزیر اعظم ہاؤس آسکتے ہیں تو کھیل کے میدان میں وہ کس طرح سیکیورٹی کے لیے رسک ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ فی الحال وہ بورڈ کی اس پالیسی پر اثر انداز نہیں ہوں گی تاہم پاکستان سوپر لیگ کے دوران ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

تازہ ترین