• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنگ نیوز
عمران احمد سینئرڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی ، کے ایم سی ویمن اسپورٹس فیسٹول کے موقع پر کھو کھو ٹیم کی کپتان کو فاتح ٹرافی دے رہے ہیں اس موقع پر خورشید شاہ ، ناہید عابدہ ، جبین ناز اور گلفراز خان ، سید محفوظ الحق و دیگر بھی موجود ہیں

اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا نیا امتحان ہے۔ قومی ٹیم لگ بھگ سات ماہ کے عرصے کے بعد کسی انٹر نیشنل ایونٹ میں حصہ لے گی، جہاں اسے آسٹریلیا،جاپان، کوریا جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا ہوگا،کھلاڑیوں کا تر بیتی کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے، ایونٹ میں زیادہ تر نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یوم کشمیر کے موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نمائشی ہاکی میچ میں سمیع اللہ الیون نے حنیف خان الیون کو شکست دی، سرپرست اعلی کے ایچ اے وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی مہمان خصوصی تھے، کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ سندھ گرین نے سندھ وائٹس کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ گرلز ایونٹ میں سندھ گرین نے بلوز کوہرایا ۔

جنگ نیوز
گورنمنٹ کالج آف خواتین کے اسپورٹس گالا کے موقع پر پروفیسر رضیہ سلطانہ اور انچارج اسپورٹس بشراء عمران کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ

تقریب کے مہمان خصوصی سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ اور پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمد تھے ، حبیب یونیورسٹی اور سر یونیورسٹی کی والی بال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا نمائشی میچ سرسید یونیورسٹی نے جیت لیا میچ کے مہمان خصوصی سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار تھے۔پاکستان بیس بال فیڈریشن نے قومی خواتین چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ کو دے دی ہے جو اپریل میں کراچی میں ہوگی،۔ ملتان بیس بال ایسوسی ایشن کی مردوں کی قومی چیمپئن شپ ملتان میں کرانے کے حوالے سے کی گئی درخواست پر اگلی ایگزیکٹو کمیٹی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

جنگ نیوز
ڈاکٹر محمد عارف حفیظ اور نوشاد احمد خان کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم سندھ گرین کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں،شبیر احمد ،عارف وحید ،طارق حفیظ اور شہروز علوی بھی نمایاں ہیں 

نیزہ بازی کے چیمپئن اور اٹک سے تعلو رکھنے والے قبائل کوٹ فتح خان کے سربراہ ملک عطا محمد خان جمعرات کے روز انتقال کر گئے، 25 اکتوبر 1941 کو پیدا ہونے والے ملک عطا خان گھڑ سواری اور ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن آف پاکستان کے پہلے منتخب صدر تھے، انہوں نے 1988 میں اسلامی جمہوری اتحاد کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا۔1990 میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ایم پی اے کی نشست پر انتخاب جیتا، ۔بعد ازاں اپنے والد کی وفات اور خاندانی ذمہ داریوں کے باعث سیاست سے علیحدگی اختیار کر لی۔ملک عطا محمد نے آئی ایس پی آر کے ڈرامے 'الفا براوو چارلی میں بھی کام کیا۔

جنگ نیوز
ویٹرنز ہاکی لیگ کے موقع پر سابق ہاکی اولمپئن قمر ابراہیم، محمد علی خان، آ صف خان اور سہیل اقبال کا گروپ

ملک کی معروف کھیلوں کی شخصیات کو آئندہ ماہ کراچی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق سنیئر ڈائریکٹر کلچرل اینڈ اسپورٹس سیف الرحمن گرامی ایوارڈ دیا جائے گا، کمیٹی کے اجلاس میں جواس ماہ ہوگا، ایوارڈ یافتگان کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد کو کمیٹی کا کوارڈینٹر مقرر کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین