• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پنڈی ٹیسٹ، نسیم شاہ کا نیا اعزاز ناصر جمشید نشان عبرت بن گئے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں تیسرے روز اتوار کو پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین ٹائیگرز کا شکار کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی ، اعزاز کے ساتھ ہی وہٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر بھی بن گئے انہوں نے یہ کارنامہ 16 سال 359 دن کی عمر میں سر انجام دیا،ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے آخری ہیٹ ٹرک محمد سمیع نے 2001میں کی تھی ، قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا کیخلاف یہ کارنامہ انجام د یا،19سال بعد ہیٹ ٹرک بنانے والے نسیم شاہ اس وقت پید ابھی نہیں ہوئے تھے، پنڈی اسٹیڈیم میں سائے گہرے ہورہے تھے،فلڈ لائٹس سے دن کی کم ہوتی روشنی کو پورا کیا جارہا تھا۔

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان ٹیم کے نجم الحسین اور مومن الحق نے اچانک کمان سنبھال کر پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی ،124پر 2 کھلاڑی آئوٹ تھے ،بیٹسمین سیٹ تھے، 212 رنزکے بڑے خسارے کو پورا کرنے کیلئے مزید 88رنزدر کارتھے اور 8وکٹ باقی تھیں ،جبکہ پھیلتے اندھیرے کو دیکھتے ہوئے امپائرز کسی بھی وقت کال آف کرسکتے تھے ،ایسے میں کپتان اظہر علی نے نسیم شاہ پر اعتماد کیا۔

جنہوں نے نجم الحسن کو اننگ کے 41ویں اوور کی چوتھی گیند پر 38کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا،اگلی ہی بال پر تیج الاسلام لیگ بی فور ہوگئے،نسیم شاہ ہیٹ ٹرک پرتھے،تجربہ کار محمود اللہ نے انکی باہر جاتی گیند پر فل شاٹ کھیلنے کی کوشش کی ،نتیجہ میں بال بیٹ کا کنارہ لیتی ہوئی سلپ میں کھڑے حارث سہیل کے ہاتھوں میں محفوظ ہوگئی ۔نو عمر نسیم شاہ ہیٹ ٹرک کا کارنامہ سر انجام دے چکے تھے۔

قبل ازیں ٹیسٹ کرکٹ میں کم عمر ی کی ہیٹ ٹرک کا اعزاز بنگلہ دیشی الوک کپالی نے 19 برس اور 240 دن میں اپنے نام کر رکھا تھا۔نسیم شاہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے بولر بنے ہیں ،ان سے قبل محمد سمیع اور عبدا لرزاق ایک ایک مرتبہ جبکہ وسیم اکرم 2مرتبہ یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک دنیائے کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں 45 واں ہیٹ ٹرک والا کارنامہ ہے ان سے قبل 31 اگست 2019کو بھارت کے جسپریت بمراہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سبیا پارک کنگسٹن میں ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں،نسیم شاہ سے قبل بمراہ کی دنیائے کرکٹ کی آخری ٹیسٹ ہیٹ ٹرک تھی۔

پہلی ہیٹ ٹرک 2جنوری 1879میں آسٹریلیا کے بولرفریڈ نے انگلینڈ کیخلاف ایم سی جی میںکی تھی ،دنیائے کرکٹ میں پاکستان کے وسیم اکرم کے علاوہ دنیائے کرکٹ میں 3بولرز ایسے ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں 2،2مرتبہ ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں ،انگلش سپنر جمی میتھیوز نے ایک ہی میچ کی دونوں اننگ میں 2ہیٹ ٹرک کیں ،آسٹریلیا کے ہیج ٹرمبل،انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ بھی 2،2 مرتبہ ٹیسٹ ہیٹ ٹرک کرچکے ۔دنیائے کرکٹ میں پاکستان ہیٹ ٹرک کے باب میں تن تنہا تیسرے نمبر پر آگیا ہے ،نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک سے قبل ویسٹ انڈیز بھی پاکستان کے ہم پلہ تھا۔

انگلینڈ کے 13 پلیئرز 14 مرتبہ ہیٹ ٹرک کرکے پہلے نمبر پر ہیں ،آسٹریلیا کے 9پلیئرز 11مرتبہ ہیٹ ٹرک کر کے دوسرے اور پاکستان کے 4 پلیئرز 5 ہیٹ ٹرک کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ،ویسٹ انڈیز کے 4 بولرز 4 ہیٹ ٹرک کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں بھارت 3بولرز کی 3ہیٹ ٹرک کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہے کر کٹ میں خوشی کی خبروں کے ساتھ افسوس ناک خبر سامنے آئی کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں برطانوی کراؤن کورٹ نے پاکستان کے سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں کو سزا سنادی۔ان کی سزا اس اعتبار سے افسوس ناک ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین