• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز(فپواسا) کے مرکزی صدر ڈاکٹر سہیل یوسف ،نائب صدر ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری اورمرکزی سیکرٹری ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے وفاقی حکومت کی جانب سے ہائیرایجوکیشن کمیشن اور ملک بھر کی سرکاری جامعات کے بجٹ میں 50فیصد سے زیادہ کٹوتی اور سرکاری جامعات کی شدید مالی بحران کے حوالے سے دئیے گئے بیان کو فپواسا کی اس حوالے سے پچھلے ایک سال سے مسلسل مالی بحران کی نشاندہی کے موقف کی تائید قراردیا۔ بیان میں کہاگیاہے کہ موجودہ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال پیش کردہ سالانہ بجٹ میں اپنے انتخابی منشور کے برعکس تعلیم خصوصاََ جامعات کی بجٹ میں 50فیصد سے زیادہ کٹوتی کرکے سرکاری جامعات کو شدید مالی بحران میں مبتلا کردیاہے۔

تازہ ترین