• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار میں باریاں لینے والوں کا اب کوئی مستقبل نہیں، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اقتدار کی باریاں لینے والوں کا اب کوئی مستقبل نہیں، اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے لیے سہارے ڈھونڈ رہی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو میں کہا کہ ق لیگ کے ساتھ معاملات حل ہوچکے ہیں اب مل کر عوام کےلیے کام کر یں گے۔

گورنر پنجاب نے ملک میں معاشی صورتِ حال کے حوالے سے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے۔

اس دوران رہنما ق لیگ کامل علی آغا نے بھی گفتگو میں کہا کہ تمام معاملات پچھلی کمیٹی میں زیر غور آئے تھے،معاملات طے ہونے کے بعد عملدرآمد کا ہونا تھا ،نئی کمیٹی بننے کےبعد عمل درآمد رک گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے ملک و قوم کے مفاد میں فیصلہ کیا، فیصلوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں،تمام تر کوششیں عوام کی بہتری کے لیے ہیں۔

تازہ ترین