آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ بلاول کو نوٹس سیاسی انتقام ہے،چیئرمین نیب نوٹس واپس لیں، یہ ملکی بقا اورسیاست کے لیے اچھا ہوگا۔
سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف میگامنی لانڈرنگ، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلاول کو سیاسی انتقام کی بنا پر نوٹس جاری ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جے وی ایل کا تعلق دو پارٹیوں کے درمیان ہے، سول مسئلے کو کرمنل میں تبدیل کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئےآرڈیننس کےتحت یہ کیس اس زمرے نہیں آتا۔
آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے ڈاکٹر ان کا معائنہ کر رہے ہیں، ان کو دل، پلیٹس سمیت مختلف بیماریاں ہیں۔ ان کو ڈاکٹر نے سفر سے منع کیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جے وی اوپل کیس میں 13 فروری کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو طلب کر رکھا ہے۔