• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حملےمیں109فوجیوں کودماغی چوٹ پہنچی، پینٹاگون


امریکا کے شعبۂ دفاع کا صدر دفتر پینٹاگون کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ عراق میں ایرانی میزائل حملے سے 109 فوجیوں کو دماغی چوٹ پہنچی تھی۔

پینٹاگون کی جانب سے کی گئی تصدیق میں کہا گیا ہے کہ میزائل حملے میں نشانہ بننے والے دماغی چوٹ کاشکار 109 امریکی فوجیوں میں سے 76 ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کےرد عمل میں 8 جنوری کو ایران نے میزائل حملہ کیا تھا۔

دماغی چوٹ کے زیر اثر فوجیوں کو سردرد، روشنی سےحساسیت، متلی کی کیفیت کا سامنا ہوتا ہے ۔

تازہ ترین