چینی سفیر یاؤجِنگ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے، زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں چیئرمین پی پی پی نے چینی سفیر کو صدر شی جن پنگ کے لیے خط حوالے کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خط میں صدر عوامی جمہوریہ چین سے کورونا وائرس کے حوالے سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چینی سفیر کے درمیان ووہان میں پاکستانی طلبہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر یاؤجِنگ نے اقتصادی راہداری منصوبے میں حائل مشکلات پر بھی بات کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاک چین دوستی کی مضبوط بنیادیں رکھیں، سی پیک نے صدر آصف زرداری کی وجہ سے حقیقت کا روپ دھارا۔
چیئرمین پی پی پی نے چین میں مہلک وائرس کورونا کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ کے حوالے سے فکرمند ہیں، انہوں نے کہا کہ چین ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ہم اپنے دوست ملک کے ساتھ ہیں۔
بلاوب بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ چین کی حکومت منظم منصوبہ بندی اور جرأت کے ساتھ کورونا وائرس کا سامنا کر رہی ہے۔
چینی سفیر یاؤجِنگ نے مثبت خیالات پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے تشکر کا اظہار کیا۔