• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بچوں کو اغواء کرنیوالے لیڈیز گینگ کی 2 خواتین گرفتار


لاہور میں گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس نے بچوں کو اغواء کے بعد فروخت کرنے والے لیڈیز گینگ کی 2 خواتین کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے بتایا کہ ملزم خواتین نے چند دن پہلے 10سالہ عبدالرزاق کو کراچی میں فروخت کے لیے اغواء کیا تھا۔

ڈاکٹر انعام وحید کے مطابق مغوی عبدالرزاق کو مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے سے بازیاب کرالیا گیا ہے، انہوں نے بچے سے مختلف مقامات پر 2 روز تک بھیک بھی منگوائی۔

گروہ کی سرغنہ اللّٰہ معافی عرف سونیا عرف جگو لڑکوں کے بھیس میں بچےاغواء کرتی تھی۔

گروہ کی دوسری رکن کانام سمیرا ہے، دونوں خواتین سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

تازہ ترین