پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دوران تقریر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وزیراعظم عمران خان کا دفاع کرنے سے روک دیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کےدوران قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی بینچوں پر موجود ارکان نے احتجاج کیا اور خوب شور مچایا۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان جیسے چھوٹے آدمی سے بینظیر کا نام برداشت نہیں ہوا، حکومت سیاسی فائدے اور بغضِ بھٹو میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سبوتاژ کررہی ہیں۔
عمران خان سے متعلق بیان پر حکومتی ارکان نے شور مچایا اور اسپیکر اسد قیصر نے بھی بلاول بھٹو کو ٹوکا۔
اسپیکر کے بیان پر بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے آپ کا پوسٹل آفس کا وزیر جواب دے گا، اسپیکر کا کام نہیں کہ وہ وزیراعظم کا دفاع کرے۔