• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز پی ایس ایل کے آغاز کیلئے پرجوش ہے، عاطف رانا

لاہور قلندرز پی ایس ایل کے آغاز کیلئےپرجوش ہے، عاطف رانا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی طرح لاہور قلندرز بھی پی ایس ایل کے آغاز کے لیے پرجوش ہے۔

پی ایس ایل فائیو کے لیے ٹیم لاہور قلندرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز اپنے من پسند کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے اور منتخب کرنے میں کامیاب رہی ہے، اسکواڈ میں ملک کے باصلاحیت اور بہترین غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں حارث رؤف کی شمولیت کے بعد اب دلبر حسین اور فرزان راجا کو پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ بین کٹنگ، جیسن رائے اور فواد احمد کی موجودگی سے ان کی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ عارش خان اور اعظم خان جیسے نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم اعزاز کے دفاع کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دے گی۔

تازہ ترین